Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی کمی

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 9 ڈالر بڑھ کر 1833 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔