Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگ میں 407 رنز بنا لیے

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 9 وکٹوں پر 407 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 9 رکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنا لیے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز پر دوبارہ اننگ کا آغاز کیا۔

تیسرے دن پہلی وکٹ 29 رنز کے اضافے پر گری جب پاکستان کے اوپنر امام الحق بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل کئے بنا آؤٹ ہو گئے انہوں نے 83 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 150 قیمتی رنز کی شراکت داری قائم کی۔

سعود شکیل نے شاندار سنچری اسکور کی اور 124 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ سرفراز احمد نے اسٹمپ آؤٹ ہونے سے پہلے 78 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 449 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 42 رنز کی ضروت ہے جب اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version