Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے فرسٹ کلاس کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل نہیں ہیں۔

محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں جبکہ کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔

سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈولڈ ہے۔

امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم کا کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا ور دونوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version