Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے این اے سیکرٹریٹ کوسکیل 16 اور17 میں تاحکم ثانی بھرتیوں سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کوسکیل 16 اور17 میں تاحکم ثانی بھرتیوں سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ تا حکم ثانی جاری شدہ اشتہار کے تحت گریڈ سولہ اور سترہ پر کوئی بھرتی نہ کی جائے۔

جسٹس بابر ستار نے شہری کی درخواست پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس سی کو کوئی ریکوزیشن نہیں بھیجی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق ایف پی ایس سی 6 ماہ میں بھرتیوں کا عمل مکمل نہ کرے تو اسپیکر کا اختیار شروع ہوتا ہے۔

عدالتی تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق 6 ماہ بعد ہی اسپیکر ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل کراسکتا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پچیس جنوری تک پیراوائز کمنٹ جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version