عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کےانتقال کی منسوخی کےخلاف درخواست کی دوسرے فورم پرمنتقلی روک دی.
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی۔
جہانگیر ترین کے وکیل صفدر شاہین پیرزاددہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کی رحیم یار خان میں جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی چھ سو کینال اراضی کاانتقال منسوخ کردیاگیا۔ اراضی کا انتقال سیاسی دباؤ پرمنسوخ کیاگیا۔
وکیل نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیورحیم یارخان نے جہانگیر ترین کی انتقال بحالی کی درخواست منظور کرلی۔ کسی قانونی جواز کے بغیر درخواست کودوسرے فورم منتقل کردیاگیا۔
وکیل صفدرشاہین پیرزاددہ نے دلائل دیے کہ درخواست کی منتقلی قانونی طریقہ کار سے ہٹ کرکی گئی۔ استدعا ہےعدالت اراضی کےانتقال کی بحالی کی درخواست متعلقہ فورم واپس بھجوانے کاحکم دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کےانتقال کی منسوخی کےخلاف درخواست کی دوسرے فورم پرمنتقلی روک دی۔
عدالت نے سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
