Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1839 ڈالر پر آگیا ہے۔