کوئٹہ ٹاؤن شپ میں تعمیرات کی منظوری نہ ملنےکیخلاف مکینوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ٹاؤن شپ میں تعمیرات کی منظوری نہ ملنے کے خلاف مکینوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالتِ عالیہ نے ڈی جی ٹاؤن پلاننگ اور دیگر فریقین سے 10 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔
کوئٹہ ٹاؤن شپ کراچی کے مکینوں نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ تعمیرات مکمل ہونے کے باوجود ایس بی سی اے لے آؤٹ پلان کی منظوری نہیں دے رہا۔ تعمیرات ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن کے مطابق کی گئی ہے
علاقہ مکینوں کی طرف سے وکیل عثمان فاروق نے مؤقف پیش کیا کہ تعمیرات کا جب تک اپروو پلان منظور نہیں کیا جاتا تب تک ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔
