Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس؛ شہبازشریف کےشریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کےشریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کےنئےملزمان کاکیس الگ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کے شریک ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ اورکامران کیانی کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔

احتساب عدالت لاہورنے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

نیب نے درخواست ضمانت پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی جس پراحتساب عدالت نے نیب کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ملزمان کی جانب سے انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں