Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے اس دور میں سستا ’موسچرائزنگ لوشن‘ گھر پر بنائیں

سردی کے اس موسم میں ہر گھر میں خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کیلئے موسچرائزنگ لوشن کا عام استعمال کیا جا تا ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں خرچے سے بچنے کے لئے اب گھر میں موسچرائزنگ لوشن بنائیں وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے۔

  اس گھریلو صاف ستھرے لوشن سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور نکھری نکھری ہو جائے گی اور یہ آپ کو سستا بھی پڑے گا

موسچرائزنگ لوشن گھر پر کیسے بنائیں؟

اجزاٗ

دیسی مکھن۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ

کیسٹر آئل۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ

گلیسرین بازار سے ملنے والی۔۔۔ ایک چھوٹی بوتل

کڑوے بادام کا تیل۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

ایلوویرا جیل (بازار میں ملنے والا) 3 سے 4 چمچ

• بنانے کا طریقہ

ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور جب یہ کریم کی شکل میں آ جائے تو اس میں لیمن اسنشئیل آئل کے چند قطرے ڈالیں اور مکس کریں۔

آخر میں اس میں بازار سے ملنے والا کمپنی والا ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کر کے اسے کسی ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بھر لیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چہرے کو چمکانا ہے تو بس ان تین چیزوں کو لگائیں، جانئیے کیسے؟

آپ کا بہترین ہوم میڈ لوشن یا موسچرائزنگ کریم تیار ہے۔

کیمیکل سے پاک اس لوشن کو بلاخوف چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگائیں اور نرم و ملائم جلد پائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version