Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی رونالڈو اور میسی آمنے سامنے

فٹ بال کی دنیا میں عصر حاضر کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ممکنہ طور پر دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اورلیونل میسی سعودی دارالحکومت الریاض میں ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

لیونل میسی کے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا سعودی عرب کے النصراور الہلال کلب کے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم سے آمنا سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانورونالڈو نے حال ہی میں النصرکلب میں شمولیت اختیارکی ہے۔

Ronaldo v Messi – the absurd timeline of how they have driven each other to break records - The Athletic

پی ایس جی نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی کلب اور دو سرفہرست سعودی ٹیموں کے کھلاڑیوں پر مشتمل آل اسٹار ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ 19 جنوری کو الریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پی ایس جی میچ سے قبل دوحہ میں خلیفہ اسٹیڈیم میں تربیت کے لیے رکے گی، اس میدان نے 2022 کے ورلڈ کپ کے کئی میچوں کی میزبانی کی تھی۔

پرتگال کے سُپراسٹار رونالڈو نے النصرکے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پردستخط کیے تھے، اس کا اعلان 31 دسمبر کومانچسٹر یونائیٹڈ سے ان کے اخراج کے بعد کیا گیا تھا۔

How Cristiano Ronaldo and Lionel Messi Became Superstars On and Off the Field ‹ Literary Hub

تاہم انھوں نے ابھی تک الریاض میں واقع کلب کی طرف سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

لیونل میسی ارجنٹائن کی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے آرہے ہیں۔

قطرمیں منعقدہ فیفاعالمی کپ ٹورنا منٹ میں فتح نے میسی کی فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طورحیثیت کو مستحکم کیا ہے۔

آخری مرتبہ دسمبر 2020 میں رونالڈو اور میسی مدمقابل آئے تھے ،جب بارسلونا نے یووینٹس کلب کے خلاف یوای ایف اے چیمپئنز لیگ کامیچ کھیلا تھا۔

Lionel Messi vs Cristiano Ronaldo: Here's how two superstars have fared after 1000 games

اس میچ میں رونالڈو کے یووینٹس کلب نے میسی کی بارسلونا ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی اور رونالڈو نے دو گول اسکور کیے تھے۔

پرتگال کے 38 سالہ اسٹرائیکر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ الریاض منتقل ہوگئے ہیں،انھیں بہت سے لوگ آج بھی سب سے بڑا فعال فٹ بالر سمجھتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی جوڑی کے مابین رقابت شدید ہے جبکہ رونالڈو نے مجموعی طور پر میسی کے مقابلے میں زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ النصرکلب کے صدرمسلی آل معمر نے حال ہی میں ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو کو اس معاہدے پر دستخط کے لیے لاکھوں ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں