Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک نے سردیوں میں بھی شہریوں پر قیامت ڈھادی

کے الیکٹرک کی جانب سے سردیوں میں بھی شہریوں پر قیامت ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو اذیت دینے کا سلسلہ سردیوں میں بھی جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، صبح 5 بجے بند ہونے والی بجلی تاحال 16 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ بحال کی گئی جب کہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں گھریلو خواتین شدید ازیت سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کے الیکٹرک سے پورا شہر پریشان ہے، گورنر سندھ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی صبح سے عدم فراہمی پر علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور خاص طور پر خواتین کو کھانا بنانے سمیت دیگر امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکین پانی کے لیے بھی صبح سے ترس رہے ہیں۔ ایسے میں علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک سے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں