کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 10 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سفاک لٹیروں نے رواں سال دس دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس دوران مختلف واقعات میں 15 افراد زخمی بھی ہو ئے۔
رواں سال کا پہلا قتل کورنگی بلال کالونی میں ہوا ، شہری شاہد قادری مکینک کی دکان کے قریب بیٹھا تھا، مزاحمت پر سفاک لٹیروں نے گولیاں سینے میں اتاڑ دیں۔
گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون ثنا طارق کی جان لے لی۔ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں بھی ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔ مزاحمت پر زخمی ہونے والا نور رحمان اسپتال میں زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سچل میں گزشتہ شام عبدالرزاق کو ڈاکوؤں نےبے دردی سے قتل کر دیا۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے
دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ پے درپے وارداتوں سے شہری خوف وہراس کاشکار ہیں۔
