Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو کی میزبانی، النصر ماہانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گا

سعودی عرب کا فٹ بال کلب النصر کرسٹیانو رونالڈ کی میزبانی کے لیے ماہانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرتگیزی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے سعودی فٹ بال کلب کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹ بال کلب کے ساتھ تاریخی معاہدہ کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے، رونالڈو ریاض کی ایک پُرتعیش ہوٹل میں مقیم ہیں، جس کا کرایہ النصر فٹ بال کلب ادا کرے گا۔

Inside Cristiano Ronaldo's Saudi home with ex-Man Utd ace living in  super-sized 'Kingdom Suite' with Georgina and kids | The Sun

اسٹار فٹ بالر کی میزبانی کے لیے النصر فٹ بال کلب نے ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ کا انتظام کیا ہے، جہاں رونالڈو اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو ریاض کے ہوٹل کنگڈم ٹاور میں اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوٹل کنگڈم ٹاور ریاض کے مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے اور جس سوئٹ میں کرسٹیانو رونالڈو رہائش پذیر ہیں اس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز جو پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ کے قریب بنتے ہیں۔

Ronaldo Saudi Arabia HOME: Watch as Cristiano Ronaldo staying in 'KINGDOM  SUITE' in Riyadh, PRICED at

النصر فٹ بال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کی میزبانی کے لیے ہوٹل کے شیف کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جو پرتگالی اسٹار کو ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے بہترین اور لذیذ کھانے فراہم کریں گے۔

کنگڈم اسٹار ہوٹل کے جس سوئٹ میں کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں وہ 48 سے 50 ویں فلور تک پھیلا ہوا ہے، اس سوئٹ میں ایک نجی دفتر اور میڈیا روم کی بھی سہولت میسر ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاض کے اس عالیشان ہوٹل کے سوئٹ کے چارجز کی تفصیلات ہوٹل کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو مداحوں سے بچانے کے لیے ہوٹل میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہوٹل کے عملے کو بھی رونالڈو کے ساتھ سیلفی لینے سے منع کر دیا گیا ہے۔

Cristiano Ronaldo in Saudi Arabia Hotel Kingdom luxury suite cannot be  booked online has 17 rooms Know how much is the monthly expenditure

واضح رہے کہ پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کرسٹیانو رونالڈو 30 ماہ تک النصر کے لیے کھیلیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو اور النصر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو کو النصر فٹ بال 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں