سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے ن لیگ چیخ چنگھاڑ رہی تھی کہ 186 کا نمبر پورا کرو اور اب جب نمبر دکھانے کا وقت ہے، تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسی وقت بھی اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق وزیر اعلیٰ کسی وقت بھی اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہفتوں سے نون لیگ چیخ چنگھاڑ رہی تھی کہ 186 کا نمبر پورا کرو اب جب نمبر دکھانے کا وقت ہے تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں ؟ میدان بھی ہے اور گھوڑا بھی اب وقت نہیں ہے رونے کا۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہفتوں سے ن لیگ چیخ چنگھاڑ رہی تھی کہ 186 کا نمبر پورا کرو اور اب جب نمبر دکھانے کا وقت ہے، تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں، میدان بھی ہے اور گھوڑا بھی اب وقت نہیں ہے رونے کا۔
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ الحمد اللہ 187 کا نمبر مکمل ہوگیا۔
الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا آج اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے جس کے لیے تحریک انصاف کے تمام ممبران کو پنجاب اسمبلی بلایا لیا گیا ہے۔



















