ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں آج سے مزید اضافہ ہوجائے گا
تفصیلات کے مطابق اس وقت شہرِ قائد دھند کی لپیٹ میں ہےجس سےحدِ نگاہ 5 کلومیٹر تک محدود ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسہ جاری ہےجس سے فضائی آلودگی بڑھ گئی ہےکراچی کی سردی میں آج سے مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں مغربی سمت سے30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے مطلع صاف رہے گا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے
’اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
’پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور مری میں شدید برفباری جاری ہے‘ رپورٹ
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور گزشتہ رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے اس وقت بھی کوئٹہ شہر میں ہلکی بارش ہورہی ہے علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور مری میں شدید برفباری جاری ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کا سماں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہےتاہم سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔



















