سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقاراور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں رہنما تحریکِ انصاف و سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔
آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے،ملک کا وزیر داخلہ اور معاون خصوصی فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ ممبران اسمبلی کی جیو فنسنگ کرتے ہیں حتئ کہ FIA ارکان کا ٹریول ریکارڈ بھی ان سے شئیر کرتی ہے،آئین کی خلاف ورزی کے اس اعتراف کے بعد کاروائ ہونی چاہئے pic.twitter.com/g5wvIe0gtW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023
چوہدری فواد حسین نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کا وزیر داخلہ اور معاون خصوصی فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ ممبران اسمبلی کی جیو فنسنگ کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایف ائی اے ارکان کا ٹریول ریکارڈ بھی ان سے شئیر کرتی ہے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کے اس اعتراف کے بعد کاروائی ہونی چاہئے۔
شیخ رشید کی ’’دنیا بول ہے‘‘ سے گفتگو
دوسری جانب سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی مزید فتوحات 15 جنوری کو نظر آجائیں گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ’’دنیا بول ہے‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ لاہور فتح کرنے گئے تھے لیکن کچھ اور ہو گیا، لاہور وزیر داخلہ کے لیے پانی پت ثابت ہوا، کل رات کو ان کی چیخیں عرش تک گئی تھیں۔



















