ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرین اوربلیو لائن بسوں کی افتتاحی تقریب میں کی گئی مبینہ کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ايم سی آئی افسران نےڈيکوريشن کے نام پر 98 لاکھ کی کرپشن کر ڈالی جس پر ایڈمنسٹریٹرعرفان نواز نےکرپشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئي عرفان نوازنے ایف آئی اے کوخط لکھ دیا ہے جس میں ایم سی آئی افسران کے خلاف کاروائی کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔



















