پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی ادارے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی رہنماؤں اور وفاقی حکومت کے عہدیداروں نے کس قانون کے تحت جیو فینسنگ کروائی؟ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ نے ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفیسنگ کا اعتراف کیا۔
پنجاب حکومت نے کارروائی کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کو استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالت رجوع کیا جائے گا۔
دوسری جانب آج لاہورہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کی بناء پردرخواست نمٹا دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:
چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 186 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت واپس لیکر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔



















