Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیومیٹرک اور اوورسیز کو ووٹنگ کاحق دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک کرانے اوراوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان لاہورہائی کورٹ میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک کرانے اور اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کی درخواست پرسماعت 16 جنوری کو کریں گے۔

یہ درخواست انٹرنیشنل لائیرز ایسویسی ایشن پنجاب کےصدر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائرکی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن خود بائیو میٹرک نظام میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کےہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج تک بائیو میٹرک نظام کےنفاذ کےلئے سنجیدہ کوشش ہی نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں مگر انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجواتے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اظہرصدیق نے درخواست میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کےحق سے محروم کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بائیو میٹرک نظام کےذریعے ووٹنگ کراکےبیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلایا جاسکتاہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوبائیو میٹرک ووٹنگ کااہل قرار دے اورپنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے کےبھی احکامات صادر کرے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version