Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم فوری طور پر اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز، چیف وہپ ، پارلیمانی لیڈر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کی جائے، پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی رائے

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے، کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے، ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے۔

متعلقہ خبریں