Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ دی

افغانستان کے کرکٹر بولر نوین الحق نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے بعد احتجاجاً بی بی ایل چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان حکومت کی جانب سے خواتین مخالف پالیسیوں کے خلاف آسٹریلیا نے افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے میچز کی سیریز سے دستبرداری کے بعد افغان کھلاڑیوں کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔

افغانستان کے بولر نوین الحق نے کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً بگ بیش لیگ سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔

افغان کرکٹر نوین الحق نے کہا کہ اب یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ میں بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔

نوین الحق نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچگانہ فیصلے نہیں ختم نہیں کرے گا بی بی ایل میں شرکت نہیں کروں گا۔

نوین الحق کا کہنا تھا کہ پہلے آسٹریلیا واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹا اور اب ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار ہو گیا، نوین نے کہا کہ ایسے ملک جس کو سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے پر افغان کرکٹر لیگ اسپنر راشد خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پی اپنی ایک پوسٹ میں اس فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

راشد خان نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، اور اگر کرکٹ آسٹریلیا کو افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند نہیں تو میں بھی بی پی ایل کھیلنا نہیں چاہتا۔

راشد خان نے ٹوئٹر پر نوین الحق کی طرح فوری طور پر بی بی ایل سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا مگر کہا کہ بی بی ایل کھیلنے کے حوالے سے میں بھی مستقبل میں سوچوں گا۔

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے ملک کی واحد امید ہے اور سیاست کو کرکٹ سے دور رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version