Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس ہرن نے ثابت کردیا کہ ماں کی محبت لازوال ہے

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور لیکن بعض اوقات کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ یا پھرجذباتی کردیتی ہیں۔

یہ سچ ہے ماں کی ممتا کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ انسان تو انسان جانوروں میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ایسا ہی نظارہ کچھ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہیں۔

ماں چاہئے کسی انسان کی ہو یا کسی بے زبان جانور ، چَرند و پَرند کی ہو، اس کی اولین ترجیح اس کے بچوں کی جان کی حفاظت ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ہرن کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہرن کا بچہ بے سُد  بیچ سڑک پر پڑا ہےپھر بھی مستقل اُٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشش  کررہا ہے لیکن آگے بڑھ نہیں پا رہا۔

لیکن جیسے ہی ہرن کی ماں نے یہ تمام نظارہ دیکھا اپنے بچے کو کسی گاڑی کے حادثہ سے بچانے کے لیے فوراً لینے آگئی۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرن سڑک پر آتی ہے اوراپنے بچے کو تھوڑا بہت ہلاتی ہے تا کہ اس میں اگے بڑھنے کی ہمت پیدا ہو۔

ویڈیو کے اختتام میں ہرن کو اپنے بچے کو جھاڑیوں میں محفوظ مقام پر بھی لیتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تمام منظر گاڑی میں موجود کسی شخص نے ریکارڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میدیا پر وائرل بھی ہو گیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ماں کی ممتا پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/718540/

اس سے قبل بھی ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ اپنے انڈوں کی حفاظت کے لئے پرندوں کی ماں چلتے ہوئے ٹریکٹر کے سامنے آ جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افشار نامی صارف نے ایک ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا تھا جس میں ایک ماں اپنی جان پر اپنے بچوں کی حفاظت کو فوقیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا صارفین پرندے کی دلیری اور ڈرائیور کی مہارت کو داد دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ واقعی ماں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں