Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پر جوڈیشل آرڈر جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پر جوڈیشل آرڈر جاری کردیا، جوڈیشل آرڈر پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان کے دستخط ہیں۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں دوسرے مرحلے پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلسے میں سندھ حکومت کا 12 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی قراردے دیا۔

جوڈیشل آرڈر کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری جوڈیشل آرڈرمیں کہا گیا کہ آئی سندھ اور چیف سیکریٹری شفاف انتخابات کیلئے ضروری اقدامات کریں، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

جوڈیشل آرڈرمیں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن واپس لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیے انعقاد کیلئے سروے کیا گیا، خیرپور، دادو اورخیرپورناتھن شاہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ماحول سازگار ہے۔

الیکشن کمیشن نے جوڈیشل آرڈر میں یہ بھی کہا کہ سندھ میں مختلف وجوہات کی بنا پر تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوچکے۔ ایم کیو ایم کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن سماعت کر کے فیصلہ دے چکا ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرچکا ہے۔

جوڈیشل آرڈرکے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی، انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی مکمل کیا جاچکا۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندی تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پر امن بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہر صورت 15 جنوری کو مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں:

سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد

ممبرالیکشن کمیشن سندھ سندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں