بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے اور بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ شاہد اسلم کو 3 سال پہلے کی کسی خبر پر حراست میں لیا گیا ہے۔
بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا اور انہیں آج جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
