Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور: سی ٹی ڈی اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

‘دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے’

پشاور کے علاقے متنی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج نے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد مبینہ طور پر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، تین ہینڈ گرنیڈ، پانچ میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version