این آئی ایچ کا کہنا ہے کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث 1 مریض دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادراہِ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر حالیہ ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار276 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 14 January 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,267
Positive Cases: 16
Positivity %: 0.37%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 16— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 14, 2023
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 16 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پاکستان میں آنے والے نئے کورونا ویرینٹ کا تعلق چین سے ہے، ماہر معتدی امراض
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوچکے ہیں جن کا تعلق مختلف شہروں اور علاقوں سے ہے۔
اس حوالے سے ماہرِ امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والا ایکس بی بی ویرینٹ وہی ہے جس کے کیسز چین میں ظاہر ہورہے ہیں۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اوومی کرون کے نئے ویرینٹس آتے رہیں گے اور پرانے ویرینٹ کی جگہ لیتے رہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر نیا آنے والا ویرئینٹ اور سب ویرینٹس پہلے والے سے زیادہ فعال ہوتے ہیں اور یہ زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چین، ہینان صوبے میں 88 ملین سے زائد افراد کورونا کا شکار
ماہرِامراض کے مطابق امریکا میں اس سے اگلا ویرئینٹ ایکس بی بی 1.5 شروع بھی ہوچکا ہے اور ان حالات میں ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ وائرس کو سرحدوں پر روکنا بہت مشکل ہے۔
ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ وائرس کو ملک میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا تاہم احتیاطی تدابیر کے زریعے اس سے بچا جاسکتا ہے تاہم جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسین لگوائیں اور جن لوگوں نے بوسٹر لگوانے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن بیماری کو نہیں روک سکتی مگر اس سے بیماری کی شدت میں کمی اور اموات کو کم کیا جاسکتا ہے تاہم گھروں میں وینٹیلیشن اور باہر ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔
یہ بھی پرھیں: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق آغا خان لیبارٹری میں کی گئی ہے۔



















