Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زرداری مافیا نہیں چاہتا کہ یہ شہر ترقی کرے، علی زیدی

 پاکستان تحریکِ انصاف  کے  سینئررہنما، اورسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکی گئی اپنی حالیہ ٹوئیٹ میں احتجاج  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے کراچی کو بلدیاتی انتخابات کی منسوخی اور التواء کے خلاف آج شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ زرداری مافیا نہیں چاہتا کہ یہ شہر ترقی کرے، وہ صرف ہمارے صوبے اور اس کے وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔

 انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے افراد غصے اور تکبر کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں تو وہ قوم کے حال اور مستقبل کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں لیکن انسانی طاقت عارضی ہے اور اللہ کی طاقت ہمیشہ رہنے والی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عاجزی سے رہنے اور آخرت سے ڈرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ خبریں

Exit mobile version