Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور: ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار

لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور متحدہ روٹی نان ایسوسی ایشن میں  نان روٹی کو قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کئے گئے مذکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیتے ہوئے تندور مالکان کا کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہونےکی وجہ سے نان اور روٹی موجودہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے جس پر ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کی قیمت 30 اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کی درخواست  کی تھی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کا قیمتوں میں انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 100 گرام کی روٹی 14 روپے جبکہ 125 گرام کا نان 22 روپے کا ہی فروحت کیا جائے گا ،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور متحدہ روٹی نان ایسوسی ایشن میں مذکرات ناکامی کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں