کراچی کے منوڑہ ساحل پر سفاک باپ کے ہاتھوں سمندر میں ڈبوئےجانے والے بچوں کی لاشیں سمندر کنارے مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی 12 جنوری کو ماڑی پور کےعلاقے ہاکس بے کے مقام پر منوڑہ میں سفاک باپ کے ہاتھوں سمندر برد کئے گئے2 بچوں کی تلاش کے لئے آپریشن مسلسل جاری رہنے کے باوجود لاشیں نہ مل سکیں تھں تاہم اب ایدھی بحری خدمات کا کہنا ہے کہ 1 بچے کی لاش کالا پانی کے مقام سے ملی گئی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق لایں ملنےکی اطلاع ایک مچھیرے نے دی ہے،لاشوں کو ماڑی پور تھانے منتقل کیا جا رہا ہےجہاں سے قانونی کارروائی کے لیئے لاشیں سول اسپتال منتقل کی جائیں گی۔
بول نیوز ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب عیسی نگری کے رہائشی سفاک نے باپ بیوی سے گھریلو تنازع کی وجہ سے دوکم عمر بچے جن میں 8 سالہ ٹیڈرک اور 6 سالہ کیٹرک تھے کو سمندر میں ڈبو دیا تھا۔
ملزم باپ کو پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے پکڑا تو اس نے دعویٰ کیا کہ بیوی کی بے وفائی کے باعث انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ماڑی پور انسپکٹر غلام حسین کورائی نے بتایا کہ کاشف رضا نامی شخص خود بھی خودکشی کرنے کا ڈرامہ رچا رہا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
کاشف اور اس کی اہلیہ کے خاندان والوں کے درمیان مشورے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایدھی بحری ٹیم نےجمعہ کی شب اندھیرا ہونے پر بچوں کی تلاش کا کام روک دیا تھا جودوبارہ ہفتے کی صبح سے شروع کردیا گیا تھا۔



















