Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی الیکشن ؛ ملک بھر میں انتخابی عمل کے دوران بے ضابطگیاں جاری

کراچی میں بلدیاتی انتخاب کے موقعے پر پولنگ کا مرحلہ جاری ہے 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو حق رائے دہی کا حق حاصل ہے

کراچی کے 4 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہے 

 تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ضلع کیماڑی  میں ماڑی پور ٹاؤن مچھر کالونی کی یوسی 6 میں 4 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہے علاوہ ازیں انتخابی امیدوار بھی انتخابی عملے کے معمولات میں مداخلت کررہے ہیں۔ جس پرپی پی پی نے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے مطلع کرتے ہوئے شکایت درج کروادی ہے۔

نیو کراچی میں ووٹرز  پولنگ اسٹیشن کے باہر منتظر، بیلٹ باکس تاخیر کا شکار ہیں

دوسری جانب  ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی کے یو سی 5 میں ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر منتظر ہیں جبکہ بیلٹ بکس  پولنگ اسٹیشنز پرابھی تک پہنچائے نہیں جاسکے ہیں۔

 اس حوالے سے پرائذڈنگ افسرکا کہنا ہے کہ آر او کو مسلسل فون کر رہے ہیں  لیکن کوئی آر او فون نہیں اٹھا رہے۔

’ہم پہنچ گئے ہیں مگر ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کا عملہ نہیں پہنچا‘ ووٹرزکا شکوہ

 ذرائع کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل بلاک 5 یوسی 8 میں  اس وقت ووٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے پولنگ کا عملہ تاخیر کا شکار ہونے سے پولنگ کا عمل تا حال شروع نہ ہوسکا۔

ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں زبردستی داخلے کی کوشیش، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

 ذرائع کے مطابق ڈسٹرک ملیر میں یوسی 2  کے پولنگ اسٹیشن میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما سلمان مراد کا پولنگ اسٹیشن نمبر 202 اور 203 میں داخلے کی کوشش کے دوران پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے مزاحمت کی کی گئی  جس پر پولنگ ایجنٹس نے اسٹیشن سے باہر جانے کا کہا لیکن منع کرنے کے باوجود سلمان مراد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔

پی ٹی اٙئی کے کارکنان پولنگ اسٹیشن کے باہرجمع ہوگئے ہیں اورایس ایس پرعرفان بہادر سمیت پولیس کہ بھاری نفری بھی ہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد پولنگ اسٹیشن میں پیپلزپارٹی کےامیدواراورعملے میں تکرار

حیدرآباد میں پولنگ اسٹیشن میں تبدیلی اور ووٹرلسٹوں پر امیدوار برہمی کا اظہار کررہے ہیں ۔

ایک ووٹر نے پولنگ اسٹیشن پے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کس طرح تبدیل ہوسکتا ہے میں احتجاج کروں گا جس پر پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ آپ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سے بات کریں مجھے سے لڑائی نہ کریں ۔

بدین کے پولنگ اسٹیشن پر خواتین ووٹر بیہوش ہوگئیں

بدین میں واقع پولنگ اسٹین پر موجود خواتین کا کہنا ہے کہ  تلھار کے وارڈ 11 کی ڈی آراو نے ووٹرز  کے لئے بیٹھنے اور پینے کے پانی کے لئے انتظامات نہیں کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیہوش ہونے والی خاتوں عائیشہ سونارو کو رورل ھیلتھ سینٹر تلھار منتقل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کے دوران میڈیا پر اشتہارات چلانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا پر اشتہارات چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ میڈیا مہم سے انتخابات پراثراندازہونےکی کوشش کی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے چیف سیکریٹری سندھ  نے چیئرمین پیمرا کو سندھ حکومت کے اشتہارات فوری روکنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ردیں

متعلقہ خبریں