تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملتان، سندھ، بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ،مری، گلیات، گلگت اور بلتستان آج شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
’میدانی علاقے تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گی ‘ محکمہ موسمیات
جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ ، خطۂ پو ٹھو ہار کشمیر، سکھر، لاڑکانہ ، خیبر پختونخواہ کےمیدانی علا قوں سمیت موہنجوداڑو اور گرد ونواح میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا امکان ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے اور موسم خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت
لیہ میں منفی 15، کالام میں منفی 14، زیارت میں منفی 11، قلات میں منفی 10، استور گوپس، نوکنڈی اور کوئٹہ میں منفی 9 دالبندین میں منفی 8، اسکردو، ہنزہ، مالم جبہ اور پارہ چنار میں منفی 6، ژوب اور بگروٹ میں منفی 5، راولاکوٹ، دیر اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرد موسم میں اپنائیں یہ چند احتیاطی تدابیر



















