Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا،چوہدری فواد حسین

چوہدری فواد حسین  کا کہنا ہے کہ ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے اور 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا، احتساب عوام کا حق ہے.

متعلقہ خبریں