Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں شاندار فتح پر جیالوں کو مبارکباد

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی انتخابی میدان میں ناقابل شکست ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  قائد عوام اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید سندھ کے عوام آپ کو نہیں بھولے، پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے یہ نہ بھولیں کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔

آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ووٹروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وہ ہی بہترین منصف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بن جاو مستقبل آپ کا ہے جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی فتح  عہدے داروں اور کارکنوں کی محنت اور خدمت کا ثمر ہے۔

متعلقہ خبریں