پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی درخواست پر تحریکِ انصاف میں شمولیت سے متعلق مشاورت جاری ہے، حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد عمران خان کو آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے داتا دربار لاہور کے باہر پارکنگ پلازے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی، عمران خان نے ق لیگ کے ضم کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انضمام سے متعلق حتمی رائے قائم نہیں ہوئی۔ عمران خان کی درخواست پر تحریکِ انصاف میں شمولیت سے متعلق مشاورت جاری ہے، حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان کا احسان نہیں بھول سکتے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی نہیں چاہے گی کراچی میں پی پی کی اتحادی جماعت بنے۔ ملک میں عام انتخابات تین ماہ کے اندر ہوں گے۔ پسِ پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر کوئی نہیں بننا چاہتا باقی نام بھی موجود ہیں۔ کچھ چیزیں پس پردہ مذاکراتی اسٹیج پر ہیں اس کا جلد پتا چل جائے گا۔ ان کو پتا نہیں چل رہا کہ ملک کی ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت بہت سے لوگ یہی سوچ رہے ہیں کہ ملک کو بچانے کے لئے جلد الیکشن کرائے جائیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ جتنے مرضی پرچے کروا لیں شکر کریں انہوں نے ابھی قتل کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔
داتا دربارلاہورکے باہر پارکنگ پلازے کی تعمیر کا سنگ بنیاد
وزیراعلی پنجاب نے داتا دربار لاہور کے باہر پارکنگ پلازے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا کہ نو منزلہ پارکنگ پلازہ تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا فائدہ زائرین کو ہونا چاہیے۔ یہ منصوبہ چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کریں گے۔ داتا دربار کے صحن میں مسجد نبوی کی طرزکی چھتریاں لگائی جائیں گی۔ لنگر کی کوالٹی کو بہتر کیا جائے اور فوڈ اتھارٹی کو کہیں گے وہ یہاں بہتر کھانا ہو
یہاں بزرگوں کے لئے اور پیدل چلنے والوں کے لئے بھی سہولت دیں گے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے لاہور کو 20 ارب روپے سے زائد کا پیکج دیا ہے۔ کل ہم نے 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے پہلے ہم نے لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا بہت منصوبہ بنایا ہے۔ غیر ملکی زائرین کی آمد اور ان کی سہولیات کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ داتا صاحب کے زائرین کی خدمت کرنے سے بڑا کام کیا ہے۔ مکہ اور مدینہ کے حکمرانوں نے بڑھ چڑھ کر خرچ کیا ہے اس سے دعا لگے گی۔ شریفوں جیسے جعلی مغلوں نے یہاں اسلام نہیں پھلایا یہاں مشائخ اور علماء نے اسلام پھیلایا ہے۔ ہم نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے بہترین یونیورسٹی بنائی ہے۔ تبلیغی جماعت والوں کے لئے بہترین کام کیا۔
وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے مذید کہا کہ ماضی میں لاہور کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا یہاں شریفوں جیسے اور رانا ثناء اللہ جیسے بیوقوفوں نے صرف لوگوں پرجھوٹے مقدمے درج کیے ہیں۔ شریف فیملی والے لاہور کے مامے تو بنتے ہیں مگر پیسے نہیں لگائے۔ ہم نے میاں صاحب کے حلقے سمن آباد میں ایک اسٹیڈیم بھی بنایا ہے۔



















