Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کا بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسمینہ کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے خضدار پہنچنے پر کور کمانڈرز کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن آپریشنل تیاریوں اور پر امن ماحول کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ آرمی چیف کے لئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے غیر ملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، پاک فوج کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں