Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وقار یونس نے بولنگ کوچ بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان کے سابق کپتان فاسٹ بولر وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان کا بولنگ کوچ بننے کی خبر افواہ ہے۔

سابق کپتان وقار یونس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بولنگ کوچ کے لیے نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میری اس میں دلچپسی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ کوچ بننے کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ شان ٹیٹ کا فروری تک معاہدہ ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔

متعلقہ خبریں