Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،این آئی ایچ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں کورونا کے 24 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 152 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصد رہی۔

 تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہےلیکن اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کی  حالیہ نئی  قسم اتنی خطرناک نہیں ہے۔ اس قسم سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثرضرور ہوگی لیکن اس سے ہلاکتوں کا خدشہ کم ہے، لہٰذا ایسے تمام لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں انھیں چاہئیے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں تاکہ اُن کی وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے۔

کرونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا مکمن نہیں، ماہرِ وبائی امراض 

رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کا اس وائرس کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں نیا ویرینٹ بننے کی صلاحیت ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق مزید کہا کہ کورونا وائرس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملک ممکنہ طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

متعلقہ خبریں