Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاؤس یتیم اور خصوصی بچوں کے لئے کھول دیا گیا

خیبرپختونخوا میں گورنرہاؤس پہلی مرتبہ یتیم اور خصوصی بچوں کے لیے کھول دیا گیا جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں بچوں نےشرکت کری۔

 تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع پشاور کےگورنر ہاوس کو یتیم اور خصوصی بچوں کے لیے کھولا گیا جس میں شہر بھر سے تمام تعلیمی اداروں اور سنٹرز سے یتیم اور خصوصی بچوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کری۔

 ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاوس میں بچوں کے لیے تفریح کے ساتھ کھیل کود کا بھی بندوبست کیا گیا تھاجہاں وہ کھیل کود سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

علاوہ ازیں گورنر کی جانب سے بچوں کے لیے خصوصی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں  گورنرغلام علی، مئیر پشاور، سی سی پی او پشاور اور کمشنربھی شریک ہوکر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version