نوڈلز اور سوپ اس سرد موسم میں ہر گھر میں ہی بنتا ہے کیونکہ یہ دونوں اس موسم کی خاص غذائیں ہیں، بچے ہوں یا بڑے ہر عمر کے افراد شوق سے کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان دو مختلف چیزوں کو ایک ساتھ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں، جسے ’نوڈلز سوپ‘ کہا جاتا ہے۔
نوڈلز سوپ
اجزاء:
1. پیاز_____ 1 عدد درمیانی
2. تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
3. لہسن کے جوئے_____ 3 عدد
4. تیز پتہ_____ 1 عدد
5. گاجر_____ 2 عدد درمیانی
6. کارن_____ آدھ کپ
7. شملہ مرچ_____ 1 عدد
9. چکن کی یخنی_____ تین کپ
10. نوڈلز_____ 200 گرام
11. پارسلے_____ آدھ کپ
12. نمک_____ حسب ذائقہ
13. کالی مرچ پاؤڈر_____ حسب ذائقہ
ترکیب:
1. پہلے پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، لہسن، تیز پتہ، گاجر، شملہ مرچ ، کارن اور چکن کی یخنی ڈال کر پکالیں۔
2. پھر اس میں نوڈلز ڈال کر اس کو پکنے دیں تاکہ یخنی اس میں جذب ہو جائے۔
یہ بھی دیکھیں: سردیوں کی سوغات ‘چکن کارن سوپ’ کی آسان ترکیب
3. پھر اس میں پارسلے، نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
4. پھر اسے پیالے میں نکال کر گرم گرم سرو کریں
