Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق بھارتی آل راؤنڈر مزید پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ میری طرح پوری دنیا پاکستان اور بھارت کے میچ دیکھنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید میچ کھیلتے دیکھنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں کشیدہ سیاسی حالات رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں صرف اے سی سی اور آئی سی سی پر مبنی ایونٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتے رہے ہیں۔

دونوں روایتی حریفوں کا حال ہی میں پچھلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹکراؤ ہوا تھا، جو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ریکارڈ 90 ہزار سے زیادہ شائقین نے دیکھا تھا۔

پاکستان کی کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کی حکومتوں پر منحصر ہے باہمی کرکٹ ہونی چاہیئے یا نہیں۔

آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی دباؤ کو بہتر طریقے سے برداشت کرتے ہیں اور ذہنی طور پر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔

یوسف پٹھان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ میں پاکستان کھلاڑیوں کی موجودگی سے لیگ میں مزید جوش و خروش بڑھ جاتا۔

متعلقہ خبریں