ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو دی جانے والی رقم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے ضلع علی پور میں ریٹیلرزکی جانب سے خواتین سے 300 سے لے کر ایک ہزار روپے تک سرِعام کٹوتی کی جارہی ہے ۔
بول ذرائع کا کہنا ہے کہ علی پور میں خواتین کو دی جانے والے رقم میں کٹوتی کرتے ہوئے وسیم نامی ریٹیلرکی جانب سے شبانہ نامی خاتون کو 7 ہزار کے بجائے 6700 روپے دیے گئےجس پر شہری کی مداخلت کرنے پر ریٹیلر نے کٹوتی شدہ رقم واپس کر دی۔
’علی پورانتظامیہ کا غریب خواتین کی رقم میں سے ریٹیلرز کی کٹوتی کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز‘ ذرائع
علی پور تحصیل میں50 سے زائد ڈیوائسز کےذریعے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ضرورت مندوں کے بجائے کٹوتی کی نزر ہورہے ہیں۔
بول ذرائع نے مزید کہا کہ علی پورکی مقامی انتظامیہ غریب خواتین کی رقم میں سے ریٹیلرز کی کٹوتی کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔


















