Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ انعام قتل کیس؛ کانسٹیبل کا بیان قلم بند، مقتولہ کا برآمد بیگ عدالت میں پیش

سارہ انعام قتل کیس میں کانسٹیبل کا بیان قلم بند ہونے کے بعد مقتولہ کا جائے وقوعہ سے برآمد بیگ عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی  جبکہ پراسیکیوٹر راناحسن عباس اور مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران کانسٹیبل محمد سرفراز کا بیان عدالت میں قلم بند ہوا، کانسٹیبل نے بیان دیا کہ مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے دورانِ تفتیش بتایاکہ مقتولہ کی چیزیں فارم ہاؤس میں موجود ہیں۔

کاسنٹیبل نے بیان میں کہا کہ جائے وقوعہ سے مقتولہ سارہ انعام کا پیلے رنگ کا بیگ برآمد ہوا۔ مقتولہ سارہ انعام کے بیگ سے ساڑھے پندرہ ہزار روپے کرنسی برآمد ہوئی۔ مقتولہ سارہ انعام کے بیگ سے 2270 اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

مقتولہ سارہ انعام کے والد دورانِ سماعت آبدیدہ

تفتیشی افسر نےعدالت میں مقتولہ سارہ انعام کا جائے وقوعہ سے برآمد بیگ عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم دورانِ سماعت آبدیدہ ہوگئے۔

کانسٹیبل نے بتایا کہ سارہ انعام کے بیگ سے سو امریکی ڈالر اور ایک غیرملکی ائیرلائن ٹکٹ بھی برآمد ہوا، ابوظہبی سے اسلام آباد ائیرلائن ٹکٹ 22 ستمبر 2022 کاتھا۔

کانسٹیبل کے بیان کے مطابق مقتولہ کے بیگ سے ڈرائیونگ لائسنس، ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی ڈیویلپمنٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے، ملزم شاہنوازامیر نےمقتولہ کےموبائل کابتایاجوفارم ہاؤس کےباغ سےبرآمد ہوا۔ ملزم شاہنوازامیر نے جائے وقوعہ سے مقتولہ کی چیزیں خود برآمد کروائیں۔ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والامقتولہ سارہ انعام کا ایک موبائل ٹوٹاہواتھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version