کراچی میں جرائم کے متعدد واقعات رونماں ہوئے جس کے باعث عوام جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون کے علاقے رزاق آباد کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 3 بچوں کو کچل دیا جس کےنتیجے میں تینوں بچےموقع پر ہی جان بحق ہوگئےجن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس وقعے کے حوالے سے چچا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نعمان اور لقمان سگے بھائی تھے جبکہ ایک بچہ عبداللہ ان کا کزن تھا دونوں بچے صبح اسکول گئے تھے ۔ واپسی پر دونوں بھائی اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسکول سے واپس آرہے تھے جب حادثے کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق تینوں بچے شاہ لطیف ٹاون کے علاقے لاشاری گوٹھ کے رہائشی تھے اور سرکاری اسکول میں زیر تعلیم تھےاور تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔
بچوں کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے اور میتیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائکل سوار جابحق
دوسری جانب بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ پل کے قریب ایک اور ٹریفک حادثہ رونماں ہوا ہے جس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار آصف ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 4 چھیننے گئے موباٸل فون, اور چھیننی ہوٸی 2 ہزار نقدی رقم برآمد کرلی ہے۔
۔گرفتار ملزمان کی شناخت فراز, دانش اور فیصل کے نام سےکی گئی ہے جس میں ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار تینوں ملزمان سے کازوے ندی, صنعتی ایریا اور قیوم آباد کے علاقے میں درجنوں اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں کا مزید انکشاف ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان کراٸم کے دیگر مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
