ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مختلف موذی بیماریوں کا شکار مردہ مرغیاں سپلائی کے دوران پکڑ لی ہیں جس کے بعد مردہ گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والا سپلائر پکڑلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فیصل آباد کےعلاقے ٹوبہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع ملنے پرمیٹ سیفٹی ٹیموں نے850 کلومردہ مرغیاں بر آمد کرلی ہیں۔
’پکڑی گئی مردہ مرغیاں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دی گئی ہیں‘
مدثر ریاض ملک نےاس حوالے سے بتایا کہ یہ مردہ مرغیاں لوڈر ڈرموں اور بالٹیوں میں چھپا کر رکشے میں سپلائی کیلئے لےجارہے تھے، یہ مردہ مرغیاں چیک کرنے پر مختلف موذی بیماریوں کا شکار پائی گئیں ہیں۔
ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے سپلائر کا پتہ لگایا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ڈرائیور کےمطابق سپلائر ایک قصائی ہے جو کہ مردہ مرغیاں سپلائی کرنےکا مکروہ دھندہ کرتا تھا اور یہ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے شوارما شاپس پہ سپلائی کیا جانے والا تھا۔
واضح رہے کہ ڈرائیوراور سپلائر کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
