Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہینِ عدالت کی درخواست پر سابق وزرائے اعلی پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سابق وزرائے اعلی پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیرائے اعلٰی چوہدری پرویزالہی، عثمان بزادر اور حمزہ شہباز کے خلاف عدالتِ عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائی کورٹ نے سابق وزرائے اعلی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات عدالتی فائل کے ساتھ لف کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس شاہد کریم لاہورہائی کورٹ نے سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسرہیلتھ لاہورفیاض احمد نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مالی بدعنوانی پر 88 لاکھ 55 ہزار روپے کا مقدمہ درج ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شریک ملزم ڈاکٹر شاہد اکرم کو محکمے نے بری کردیا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کی درخواست داد رسی کے لیے سابق وزرائے اعلی کو ارسال کی۔

درخواست گزا فیاض احمد کی جانب سے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود تاحال عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں ہوا۔  عدالتی احکامات ہوا میں اڑانا واضع طورپرتوہین عدالت ہے۔

سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہورنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version