عدالت نے بول نیوز اور اس کے ایڈورٹائزکی ٹیلی ویژن ریٹنگ میجمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکومت اور پیمرا کی جانب سے بول کو ریٹنگ سے باہر کرنے کی کوشش ناکام کردی، پیمرا کا غیرقانونی حکم معطل کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بول نیوزکو پیمرا کی جانب سے ٹیلی ویژن آڈینس میجمنٹ ریٹنگ میجمنٹ سروس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں عدالت نے پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی ٹیلی ویژن آڈینس ریٹنگ مینجمنٹ معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔
عدالت نے بول نیوز اور اس کے ایڈورٹائزکی ٹیلی ویژن ریٹنگ میجمنٹ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ پیمرا ٹی وی چینلز کے لیے ٹیلی ویژن آڈینس ریٹنگ مینجمنٹ کی ریٹنگ جاری کرتا ہے۔ درخواست گزار کے چینل کا مواد بھی ریٹنگ کے لیے دستیاب ہے مگر رسائی نہیں دی جارہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بغیر کسی وجہ شوکاز نوٹس ای میل کیا اور پیمرا نے 20 دسمبر کو ٹیلی ویژن آڈینس ریٹنگ مینجمنٹ تک رسائی روک دی ہے۔
