Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت کے نام

بھارت کی خواتین انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی خواتین انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

جنوبی افریقہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کا ٹاس بھارت نے جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کی ٹیم 17.1 اوورز میں 68 پر آؤٹ ہو گئی، ریانا میکڈونلڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین تھیں۔

بھارت کی جانب سے سادھو، ارچنا دیوی اور پرشوی چوپڑا نے 2،2 وکٹیں لی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے سومیا تیواڑی اور ترشا نے 24 ،24 کی اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خواتین انڈر 19 کا ورلڈ کپ پہلا ایونٹ تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version