Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گول گپا اڈلی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گول گپا لاوا اڈلی زیرِ بحث ہے۔

سوشل میڈیا پرآج کل کھانوں کو نئے انداز میں  پیش کرنے کا ایک رجحان چل رہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گول گپا لاوا اڈلی تیار کررہا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1616613212723740674

گول گپا لاوا اڈلی کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے  کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش  سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا جبکہ ایک صارف نے  کہا اور کیا کیا دیکھنے کو رہ گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اوریوں میگی تیار کی گئی تھی۔

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی اوریوں میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم  اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں اوریوں بسکٹ کو شامل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوریوں میگی تیار ہونے کے بعد اُسے آئس کریم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔

چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں