Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹربینک میں کئی روز کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر گزشتہ کئی روز سے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو چکا تھا تاہم آج ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ابتدا میں امریکی ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور یوں ایک ڈالر کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے 

بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر اب تک ایک روپیہ 37 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر تقریباً 268 روپے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 269.63 روپے کا تھا جب کہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 267.89 روپے پر بند ہوا۔