Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی کے اُوپر کتے کو بٹھا کر سواری کروانا تنقید کی وجہ بن گیا

گاڑی کے اُوپرکتے کو بٹھا کر گھومانے والا شخص تنقید کا شکار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کے اُوپر کتے کو بٹھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کتے کو اس طرح گاڑی پربتھا کرسیر کروانے پر شدید تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا جہالت ہے۔

جبکہ ایک صارف نےکمنٹ کیا کہ جانور کی حفاظت بھی کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس طرح سیر کروانا کسی بھی جانورکے لیے نقصان اُٹھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ جانورپالنے کا شوق بہت ہوتا پر طریقہ نہیں آتا۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/102901/

اس سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر سوار ہے اور اس کے ساتھ اس کا پالتو کتا بیٹھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں کتا موٹر سائیکل سوار کی پشت پر بہت اسٹال کے ساتھ اسٹائلش نیلے گلاسس لگا کر بیٹھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کتے کی مزے سے بائیک پر گھومنے کی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا کیونکہ اس رائیڈرنے بہت طریقہ سے اپنے ساتھ کتے کو بیلت کی مدد سے باندھ کربٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ یہ سارا منظر بائیک کے پاس سے گزرنے والی گاڑی میں سوار شخص نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version